تازہ ترین

دروش: جماعت اسلامی چترال لوئر کے امیر وجیہ الدین کادو روزہ تنظیمی دورہ مکمل

چترال (چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین اور قیم ضلع عبد الحق نے تحصیل دروش کا دو روزہ تفصیلی تنظیمی دورہ مکمل کر لیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عشریت، نگر، سوئیر، دروش بازار، کلکٹک، شاہنگار اور کیسو سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں جماعت اسلامی کی تنظیمی سرگرمیوں اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا گیا اور کارکنان و عمائدین سے خصوصی ملاقاتیں کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر متعدد نظریاتی نوجوانوں نے جماعت اسلامی کی رکنیت کے لیے درخواستیں جمع کروائیں، جسے جماعت کی بڑھتی ہوئی عوامی مقبولیت کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

امیر ضلع وجیہ الدین نے مرکزی قیادت کی ہدایات کی روشنی میں مختلف مقامات پر “عوامی کمیٹیاں” بھی قائم کیں۔ ان کمیٹیوں کا مقصد عوامی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنا، بنیادی انسانی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے ذریعے شفافیت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے، جو عملی اقدامات کے ذریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت کی سیاست کا بنیادی مقصد اللہ کے دین کا قیام اور انسانیت کی خدمت کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے۔

دورے کے دوران نائب امیر مولانا جمشید احمد، نائب امیر محمد عالم خان اور زون دروش 2 کے امیر سلطان محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock