تازہ ترین

جماعت اسلامی چترال کا مہنگائی اور کرپشن کے خلاف کل احتجاج کا اعلان

چترال (چترال ایکسپریس) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر ملک بھر کی طرح چترال میں بھی مہنگائی اور کرپشن کے خلاف یومِ احتجاج منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی چترال لوئر وجیہ الدین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے نام پر کرپشن عروج پر ہے، جس کے باعث منصوبے متاثر ہو رہے ہیں، ادارے کمزور ہو رہے ہیں اور عوامی حقوق مسلسل پامال ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ بھی بدعنوانی ہے، جس کے خاتمے کے لیے عوام کو متحد ہونا ہوگا۔

انہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ وہ نااہل حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرنے، اپنے حقوق کے تحفظ اور کرپشن کے خاتمے کے لیے کل یکم مئی کو نمازِ جمعہ کے بعد اتالیق پل چترال میں منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔

وجیہ الدین کے مطابق یہ احتجاجی مظاہرہ کرپشن کے خلاف ایک مضبوط عوامی ردعمل ثابت ہوگا اور ذمہ دار عناصر کو جوابدہ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock