تازہ ترین

یومِ مزدور: وی سی سنگور میں جنٹری اسٹاف کی خدمات کو خراجِ تحسین

سنگور: (چترال ایکسپریس)یکم مئی، یومِ مزدور کے موقع پر چیئرمین ویلج کونسل سنگور آمین الرحمن شاہمیر نے جنٹری اسٹاف کی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محنت کش طبقہ معاشرے کی اصل ریڑھ کی ہڈی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر لوکل گورنمنٹ اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تعینات کردہ جنٹری اسٹاف نہایت خلوص، ذمہ داری اور محنت کے ساتھ پورے گاؤں میں صفائی کے فرائض انجام دے رہا ہے۔ یہ کارکنان ان دور دراز علاقوں تک بھی پہنچتے ہیں جہاں رکشہ یا کسی بھی قسم کی گاڑی کی رسائی ممکن نہیں، جو ان کی لگن اور جذبۂ خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چیئرمین نے مزید کہا کہ ان محنت کشوں کی انتھک کاوشوں سے نہ صرف ماحول صاف ستھرا رہتا ہے بلکہ عوام میں صفائی اور ذمہ داری کا شعور بھی بیدار ہوتا ہے۔ یومِ مزدور کے موقع پر ہم ان تمام افراد کو سلام پیش کرتے ہیں جو دن رات محنت کر کے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جنٹری اسٹاف کے حقوق، عزت اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

آخر میں انہوں نے وضاحت کی کہ ویلج کونسل میں صفائی کر کے کچرا ایک جگہ جمع کرنا جنٹری اسٹاف کی ذمہ داری ہے، جبکہ وہاں سے کچرے کو اٹھا کر ٹھکانے لگانا ٹی ایم اے کی ذمہ داری میں شامل ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock