تازہ ترین

چترال میں محض ایک دن میں تین اور ٹیسٹ مثبت، کارونا وائرس کی مریضوں کی تعداد چار ہوگئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں پہلا کورونا وائرس کیس سامنے آنے کے ایک دن بعد، پیر کو مزید تین مریضوں کا مثبت تجربہ ہوا، اور اس کی تعداد ضلع میں چار ہوگئی۔
لوئر چترال میں پیر کے روز مزید تین ٹیسٹ میں جن مریضوں میں اس بیماری کی تصدیق ہوئی ہے ان مین گرم چشمہ کے 25سالہ شیر نواز ولد خلیل خان جوکہ اپر دیر میں اسٹاف نرس کی حیثیت سے کام کرتا ہے اور چترال ٹورسٹ لاج ہوٹل کے قرنطینہ سنٹر میں تھا۔اور یہ مریض کراچی سے چترال آیا تھا
شمس اکبر عمر44سال ولد عبدالغفار جو کہ چمرکن کا رہائشی ہے انہیں 18 اپریل کو کامرس کالج ہاسٹل کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا۔ وہ بھی کراچی سے واپس آئے تھے۔
رحمت ولی ولد عزیزاللہ عمر 63 سال ساکن چمرکن توردہہ جو کہ اسلام آباد سے واپسی کے بعد انہیں 18 اپریل کوقرنطینہ سنٹر میں رکھاگیا تھا۔ جن کی ٹیسٹ مثبت آگئی ہے۔
19اپریل کو پہلا کیس سامنے آنے تک چترال اس وائرس سے پاک رہا۔

ہسپاتل انتظامیہ کے مطابق مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال کے ائیسولیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔ اور مزید کیسوں کے نتائج آب آنا باقی ہے

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock