تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کی چارسدہ کے عظیم روحانی شخصیت مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے چارسدہ کے عظیم روحانی شخصیت مولانا سید حضرت المعروف شوڈاگو بابا جی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے عقیدت مندوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ مرحوم کی دینی اور عملی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ مرحوم نے دین کی تبلیغ و اشاعت، درس و تدریس اور لوگوں کی روحانی تربیت کے سلسلے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO