تازہ ترین

مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو “ڈپٹی کمشنر ایکسیلینس ایوارڈ” سے نوازا گیا

چترال (چترال ایکسپریس)​ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کی جانب سے یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ایک پُروقار تقریب ٹاون ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو “ڈپٹی کمشنر ایکسیلینس ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم تھے، جنہوں نے تقریب کے شرکاء کو مبارکباد پیش کی۔
​اس موقع پر چترال کے پہلے ایم بی بی ایس ڈاکٹر سردار الملک اور ممتاز ماہرِ تعلیم پروفیسر اسرار الدین کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
​ڈپٹی کمشنر ایکسیلینس ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں
​ڈاکٹر سمیع اللہ (صحت)،​شاہد جلال (تعلیم)،​اخلاق الدین قاضی (تعلیم)،​منصور علی شباب (موسیقی)،محمد​نایاب فرانی (آئی ٹی)،​مولانا خلیق الزمان (دین)،​مولانا عماد الدین (سوشل ورک)،​گل حماد فاروقی مرحوم (صحافت)
​شب دراز گروپ (سیاحت)،​نگہت اکبر شاہ (خواتین کی ترقی)
​رحمت عالم (کاروبار)،​حاجی حسین احمد (کھیل)
​ضلعی انتظامیہ لوئر چترال ان تمام شخصیات کو ان کی گرانقدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کی ہے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO