نیشنل اینوائرنمنٹل کنسلٹنٹ ٹیم کی آیون میں پی پی اے ایف کے مالی تعاون سے گیپ کے زیر نگرانی ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ
موقع پر کمیونٹی کا کام پر بھر پور اعتماد کا اظہار ، علاقے میں مزید منصوبوں کی تعمیر کا مطالبہ
چترال ( محکم الدین ) نیشنل اینوائرنمنٹل کنسلٹنٹ کی معائنہ ٹیم نے منگل کے روز آیون اور کالاش ویلیز میں ری سٹورینگ سوشل سروسز اینڈ کلائمیٹ ریزیلینس پراجیکٹ ( آر ایس ایس ۔سی آر پی ) کا معائنہ کیا ۔ یہ پراجیکٹس اور تربیتی پروگرام پاکستان پارٹی ایلیویشن فنڈ ( پی پی اے ایف ) کے مالی تعاون سے شراکتی ادارہ گلوبل الائنس اگینسٹ پاورٹی (
جی اے اے پی ) کے زیر نگرانی انجام پا چکے ہیں ۔
معائنہ ٹیم نے آیون میں تکمیل شدہ گورنمنٹ مڈل سکول موڑدہ ، گورنمنٹ پرائمری سکول آٹانی ، ایریگیشن چینل ، حفاظتی دیوار اور آیون رورل ہیلتھ سنٹر کا معائنہ کیا ۔ اور مقامی لوگوں کی طرف سے کام کے معیار اور مقدار کو تسلی بخش قرار دینے پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
بعد آزان آیون درخناندہ میں معائنہ ٹیم کو ویلج آرگنائزیشن کے قیام ، مختلف کمیٹیوں کی تشکیل اور ذمہ داریوں ، ترقیاتی منصوبوں کی نشان دہی کے طریقہ کار اور مقامی کمیونٹی کے مردو خواتین کو دی جانے والی آگہی ، سوشل موبلائزیشن ، قدرتی آفات کےبارے میں معلومات و تیاری ، خواتین کے حقوق اور صنفی تشدد کے حوالے سے پروگرامات سے متعلق تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی ۔ اور امر کا اظہار کیا گیا ۔ کہ تربیتی سیشن سے مردو خواتین کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے ۔ جو کہ اس سے پہلے شاید بہت کم لوگوں کو معلوم تھیں ۔ خصوصا خواتین کو قدرتی آفات کے موقع پر بچاؤ اور صنفی تشدد کی روک تھام کے حوالے سے تفصیلی تربیت فراہم کی گئیں ۔
اس موقع پر ویلج آرگنائزیشن کے صدر محکم الدین نے معائنہ ٹیم کے جملہِ ذمہ داران ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر گیپ بابر خان ، فنانس آفیسر آیاز اور انجینئر ندیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ۔ کہ ان کے بھر پور تعاون سے کئی ایک ترقیاتی منصوبے آیون میں انجام پا چکے ہیں ، اور عوام کو ان سے سہولت ملی ہے ، انہوں نے پی پی اے ایف سے درخواست کی ۔ کہ وہ گیپ کو مزید فنڈ فراہم کرکے آیون میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب کو ممکن بنائے ، تاکہ لوگ صاف پانی پی کر بیماریوں کا مقابلہ کر سکیں ۔ انہوں نے آیون میں مزید منصوبے جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ۔
ٹیم نے بعد آزان رمبور میں مختلف منصوبوں کی وزٹ کی ، اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ رمبور گورنمٹ ہائی سکول میں شاندار اور خوبصورت کام کرنے پر کالاش اور مسلم کمیونٹی کے اکابرین نے پی پی اے ایف اور گیپ کا شکریہ ادا کیا ۔ اسی طرح رمبور ہائی سکول اور آیون موڑدہ مڈل سکول میں چودہ اگست کی فقید المثال تقریبات منعقد کرنے پر پی اے ایف اور گیپ کی تعریف کی ۔
