بہترین کارکردگی پر چترال لوئر پولیس کے افسران میں تعریفی اسناد تقسیم
چترال (چترال ایکسپریس)ڈی۔پی۔او آفس بلچ میں ہفتہ واراردلی روم کا انعقاد ہوا
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال افتخار شاہ نے پولیس اہلکاروں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے اپنے آفس بلچ میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا۔
بہترین کارکردگی پر
ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ کو Appreciation Letter جبکہ لائن آفیسر ایس آئی رحیم بیگ اور ایس ایچ او تھانہ کوغوزی ایس آئی امتیاز احمد کو تعریفی اسناد سے نوازا ۔
اردلی روم میں پولیس لائن سمیت ضلع بھر کے تھانہ جات و چوکیات میں تعینات اہلکار پیش ہوکر اپنے اپنے مسائل سے ڈی۔پی۔او کو آگاہ کیا۔
ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے نہایت توجہ اور ہمدردی کے ساتھ اہلکاروں کے مسائل سنے، اور ان کے جائز مسائل کے فوری حل کے لئے موقع پر ہی فوری احکامات جاری کئے۔
