تازہ ترین

تھانہ لٹکوہ پولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ رقم برآمد۔

چترال (چترال ایکسپریس)تھانہ لٹکوہ میں مسمی گلزار خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کی جانب سے چوری کی رپورٹ درج کی گئی۔ واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل لٹکوہ حسن اللہ نے ایس۔ایچ۔او تھانہ لٹکوہ ایس آئی قربان پناہ کی سربراہی میں ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔

تفتیشی ٹیم نے اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محنت کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم آدم خان سکنہ ایژ گرم چشمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ رقم 1 لاکھ 35 ہزار روپے برآمد کرلی گئی۔

 

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO