شہزادہ خالد پرویز کی درخواست ضمانت پشاور ہائی کورٹ سے منظور/آج رہاکر دئیے جائینگے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) شہزادہ خالد پرویز کی درخواست ضمانت با لآخر پشاور ہائی کورٹ سے منظور ہوگئی اور آج رہا ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی صدر و رکن ضلع کونسل چترال شہزادہ خالد پرویز کی ضمانت کی درخواست پشاور ہائی کورٹ نے منظور کر لی ہے ۔ بدھ کے روز عدالت عالیہ سے ضمانت کی درخواست منظور ہونے پر یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور اے پی ایم ایل کے کارکنان اور شہزادہ خالد پرویز کے دوست احباب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ شہزادہ خالد پرویز کو آج جمعرات کے روز رہا کردیا جائیگا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق رہائی کے بعد انہیں ایک جلوس کی شکل میں سنٹرل جیل سے یونیورسٹی ٹاؤن میں انکے رہائش گاہ لے جا یا جائیگا۔ شہزادہ خالد پرویز کی درخواست ضمانت غیر معمولی تاخیر کا شکار رہی جسکی بنیادی وجہ نیب کے وکلاء کی طرف سے اکثر مواقع پر عدالت نہ آنا بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ شہزادہ خالد پرویز کوپچھلے سال اگست کے مہینے میں گرفتار کیا گیا تھا جسکی وجہ سے وہ ابتک ضلع کونسل کے رکن کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھا سکے ۔خاندانی ذرائع کے مطابق شہزادہ خالد پرویز آئندہ چند روز میں چترال جائینگے ۔ اس حوالے سے پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکے چترال آمد پر پارٹی کی طرف سے شایان شان استقبال کیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔