تازہ ترین

چترال پولیس کے سپاہی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد شریک ملزم کے ساتھ گرفتار

چترال (نمائیدہ چترال ایکسپریس) چترال سکاؤٹس نے خصوصی کاروائی کرتے ہوئے چترال پولیس کے سپاہی سے سترہ ہزار  پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو ان کے مبینہ شریک مجرم کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریبی علاقہ دمیل نسار میں واقع  چترال سکاؤٹس  کے چیک پوسٹ پر معمول کی چیکنگ کے دوران چترال پولیس کے سپاہی فتح الرحمٰن سے سترہ ہزار پانچ سو گرام چرس برآمد کرلی ۔بعدآزان ملزم کو ان کے ساتھی ملزم شہزادہ خان کے ساتھ چترال پولیس کے حوالے کردیا گیا جس پر پولیس تھانہ آرندو میں اینٹی نارکوٹکس قوانین کے تحت ان کے خلاف پرچہ درج کردیا گیا ۔درین اثنا  ء  چترال سکاؤٹس کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین شاہ کی خصوصی ہدایت پر چترال سکاؤٹس نے منشیات فروشوں اور سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور مختلف پوسٹوں پر مسافروں کی  نگرانی سخت کردی گئی ہے۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔