تازہ ترین

پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) پیرا وٹرنری ایسوسی ایشن چترال کا ایک اہم اجلاس ضلعی آفیسر لائیو سٹاک چترال و صدر پیراوٹرنری ایسوسی ایشن نور الدین کی زیر صدارت اُن کے آفس میں منعقد ہوا ۔ جس میں بڑی تعداد میں ایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پیراوٹرنری ایسوسی ایشن کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیل سے بحث کی گئی ۔ اور اجلاس میں موجودہ صوبائی کابینہ کی کاوشوں کو سراہا گیا ۔ خاص کر پروموشن کے سلسلے میں لی گئی اقدامات کے حوالے سے ڈاکٹر شیر محمد ڈائریکٹر جنرل ( ایکسٹینشن ) لائیو سٹاک خیبر پختونخوا کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اور اُن کے ساتھ بھر پور تعاون کا یقین دلایا گیا ۔

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock