جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں طلبہ کی دستار بندی کی پر رونق تقریب

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) جامعہ اسلامیہ ریحانکوٹ چترال میں طلبہ کی دستار بندی کی پر رونق تقریب گذشتہ روز بعد از نماز مغرب استاد الحدیث مولانا فیاض الدین کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاو ت کلام پاک سے شروع ہوا۔ چترال سےImage may contain: 1 person, outdoor تعلق رکھنے والے 22حفاظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور طلباء کو خصوصی انعامات بھی دئے گئے، اور درجہ ثالثہ سے 11طلباء کو انعامات دئے گئے، اور تقریری مقابلوں میں حصہ لینے والے 5طلباء کرام کو بھی انعامات سے نواز دئے گئے۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مولانا فیاض الدین نے قرآن اور حافظ قرآن کی اہمیت کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، اور مدرسہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز معاشرے میں بچوں کی تربیت اور اصلاح ہر والدین کی اولین ذمہ داری ہے۔ ہمیں اس معاشرے کو صحت مند بنانے کیلئے اس قول کو اہمیت دیکر ایک بچے کو آنے والے کل کا ایک بہترین انسان بنانا ہوگا تاکہ وہ ایک اچھا سمجھدار انسان بن سکے ، بچے مستقبل کا سرمایہ ہے۔ اسلئے یہ بات نہایتImage may contain: one or more people, people standing and outdoor ہی اہم ہے کہ ان کی پرورش کیلئے اچھے ادارے کی کوشش جہاں اسلامی دینی نظم و ضبط کی پہلوؤں کو سیکھ لیں۔ ماحول دینی ہو تو اس کا اثر بچے کی ذہن کو متاثر کرتا ہے ورنہ عموماََ نئی نسل اپنے مذہب اور دین سے کوسوں دور نظر آرہی ہے۔ بچوں کی بہترین مستقبل کا ضامن یہی دینی مدارس ہے۔ اجلاس میں قرب و جوار سے آنے والے مہمانوں کا ہجوم تھا۔ تقریب کا اختتام باقاعدہ اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔