تورکھو میں کھوارثقافت وا ادب کا تحفظ کےعنوان سے سیمینار کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار یکم اکتوبر کو تورکھو کے ھیڈ کوارٹر شاگرام میں انجمن ترقی کھوار حلقہ تورکھو کی جانب سے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا اس سیمینار میں چترال سے مایہ ناز سکالر اور ادیبوں نے شرکت کی اور مقالے پیش کیے مقالہ نگاروں میں ناجی خان نجی ،مولا نگاہ نگاہ ،مولانا نقیب اللہ رازی ،شھزادہ تنویر الملک، ظفر اللہ پروازاور ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی نے مقالے پیش کیے اس سیمنار کے مھمان حصو صی شھزادہ خالد پرویز ممبر ضلع کونسل چترال تھے جبکہ صدارت مولا نگاہ نے کی سیمینار میں غلام عمر مرحوم ایوارڈ بھی دیےگئے ایوارڈ ان لوگوں کو دیےگئے جنہوں نہ کھوار ادب کے لئے خدمات انجام دے ھوایوارڈ ناجی خان ناجی ،ڈاکٹرعنایت اللہ فیضی ،قاری بزرگ شاہ الازہری ،نقیب اللہ رازی ،مظفر الدین پرنسپل سالک کا لج شاگرام اور ریڈیو پاکستان پشاور کو دیے گیے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انجمن ترقی کھوار تورکھو کا شکریہ ادا کیا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں ایک بہترین پروگرام کر کے ہمین ایک پلیٹ فارم مہیا کی اور ہم سب کومل کر اپنے ثقافت اورادب کا دفاع کر نا چاہئے اُنہوں نے اپنے طرف سے پچاس ہزار روپےتورکھو انجمن اور پچاس ہزار مرکزی انجمن کے لئے امداد کا اعلان کیا۔ گزشتہ رات ایک شاندار ال چترال محفل مشاعریے اہتمام بھی کیا گیا جس دروش سے لیکر ریچ تک شعرا کرام نے حصہ لیا اور زبردست کلام پیش کیے مشاعرے میں مولانگاہ ،نقیب اللہ رازی ،زاکرزحمی ،عنایت اللہ اسیر ناجی خان  نجی اور تقریباً تیس سے زائد شعارا نے کلام پیش کیے ۔دونوں نشستوں کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جاوید حیات نے سرانجام دیئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔