ڈپٹی کمشنر چترال نےہسپتال فضلا کو دریا برد کرنے پر ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ڈی ایم ایس اورصفائی عملا کوملازمت سے معطل کردیا 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیرنے چترال پہنچ کرچارج سنبھالنے سے پہلے ہی ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال ڈی ایم ایس اورصفائی سے متعلق دوملازمین کوملازمت سے معطل کرادیا۔ڈی ایچ کیوہسپتال کے ایم ایس کے دفترسے 8اکتوبرکوجاری شدہ افیس آرڈرکے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال ارشاداحمدسدھیر کے ہدایت پرڈی ایم ایس چترال ڈاکٹراسرارالدین،صفائی انچارج ہجوم خان اورسپروائزکلاس فوراسٹاف مرادخان کوڈیوٹی سے غفلت برتنے پرملازمت سے فوری طورپرمعطل کردیاگیاہے جبکہ اُن کے خلاف انکوارئی بھی شروع کی جارہی ہے ۔افیس آرڈرکے مطابق گذشتہ دنوں ہسپتال کے تمام کوڑاکرکٹ کی بڑی مقدارمقررہ جگہ پر تلف کرنے کے بجائے دریائے چترال میں ڈالی گئی تھی جس کاسختی سے نوٹس لیاگیاہے۔یادرہے کہ گذشتہ دنوں ڈی ایچ کیوہسپتال چترال کے ایک ایمبولینس نمبرA-1138میں ہسپتال کے عضلاتوں کودریا برد کرنے کی ویڈیوسوشل میڈیامیں گردش کررہی تھی ،جس پرصوبائی حکومت نے اس سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کی حکم دی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔