بلچ کے دو مقامات سے اسپیڈ بریکرز ہٹانے پر علاقے کے مکینوں کی مذمت۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) نواحی علاقہ بلچ کے رہائشوں نے بذریعہ کسان کونسلر حمید علی شاہ ضلعی انتظامیہ سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلچ بالا میں ماضی میں تیز رفتار گاڑیوں کی زدمیں آنے کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوئے تھے علاقہ مکینوں کی مطالبہ پر سابق ڈی سی اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو کے احکامات پر دومقامات پر اسپیڈ بریکرز بنائے گئے تھے۔لیکن ابھی محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی طرف سے مذکورہ سپیڈ بریکرز ہٹائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر حادثات رونما ہونے کے قوی خدشات ہیں ۔اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال ارشاد احمد سدھیر اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جگہ پر سکولوں کے بچوں کو حادثات سے بچانے کو خاطر ملحوظ رکھکر اسپیڈ بریکرز ہٹانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔