اے کے ایف سی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں سے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیرموڑدہ فٹ بال ٹیم نے فائنل جیت لیا 

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اے کے ایف سی کے زیر اہتمام گذشتہ دنوں سے جاری فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ابتدائی میچ چترال ٹاؤن میں کھیلا گیا اور گراونڈ میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچ کرنل مراد اسٹیڈیم دروش میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ موڑدہ چترال اور مغلاندہ چترال کے مابین کھیلا گیا ۔ میچ کافی سنسنی رہا اور اختتام تک کوئی بھی ٹیم اسکور کرنے میں ناکام رہا ۔میچ کا فیصلہ پنیلٹی کیک پر ہوا جس میں موڑدہ فٹ بال ٹیم نے برتری حاصل کی۔گراونڈ میں کثیر تعداد میں تماشائی موجود تھے۔مہمان خصوصی ممبرصوبائی وچیئرمین ڈیڈک سلیم خان نوجوانون سے مخاطب ہو کر کہا ہے کہ نوجوان قوم کا قیمتی آثاثہ ہیں اس لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف راغب ہو کر معاشرے میں نمایاں کردار ادا کر سکتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور حکومت میں سیداآباد میں اسٹیڈیم کیلئے اراضی بھی لی گئی ہے جس سے نواجوانوں کیلئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ تعلیمی میدان میں پاکستان پیپلز پارٹی نے چترال میں تعلیمی جھال بچھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی ہے ۔دروش گرلزڈگری کالج، شاہنگار ہائی سکول،ارندو ہائی سکول،عشریت سکول ، مڈکلشت ہائی سکول دیگر ہائی ،مڈل اورپرائمری سکول اُن کی زندہ مثال ہے ۔انہوں نے کہاکہ دروش اورآس پاس کے پسماندہ علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کیلئے صوبائی اسمبلی میں کئی مرتبہ آواز اُٹھائی ہیں جس کی بندولت آج دروش ہسپتال کی اپگریڈیشن ہوئی ہے اورگریڈسی کے بھی آخری مرحلے میں ہے اور بلڈنگ کی تعمیراتی کام آخری مراحل پہنچ چکے ہیں۔ سیلم خان نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی سابقہ حکومت لواری ٹنل کوریل ٹنل سے روڈ ٹنل کے ڈیزائن کو تبدیل کر کے کشدگی کاکام شروع کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ پاک چائینہ اقتصادی راہداری کا روٹ چترال میں شامل کرنا،گولین گول ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ ، لاوی ہائیڈو پاؤر پراجیکٹ جیسے بڑے بڑے منصوبے ہمارے دورے حکومت میں چترال کیلئے بہترین تحفہ ہے۔ بہترین ٹورنامنٹ کا انعقاد کر نے پر اے کے ایف سی کے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور 30 ہزار روپے کا اعلان کیا۔ ساتھ ساتھ رنر او ر ونر ٹیم کو دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا گیا اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی علماء ونگ کے صدرمولاناقاری نظام الدین،ضلعی سینئرنائب صدرانجینئرفضل ربی جان،سب ڈویژن چترال کے صدرعالمزیب ایڈوکیٹ،تحصیل دروش کے صدرعبدالحمیدایڈوکیٹ وجنرل سیکرٹری مہترژاؤسکندراحمدخان،صدرپی پی پی یوسی ارندوحاجی غازی خان دیگرپارٹی ورکرزنے سلیم خان کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے آنے والے الیکشن میں بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرنے کاعہدکیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔