گولین سیلاب کے کئی دن گزرنے کے باوجود صوبائی اوروفاقی حکومت بحالی کے کاموں میں بُری طرح ناکام ہوگئےہیں۔ایم پی اے ہدایت الرحمن

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن نے کہاہے کہ گولین میں سیلاب کی وجہ سے سڑکوں،آبنوشی اورآبپاشی کے کئی سکیموں کوشدیدنقصان پہنچاہے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ کئی دن گزرنے کے باوجودضلعی انتظامیہ،صوبائی حکومت اوروفاقی حکومت سٹرکوں اورپینے کے پانی کوبحال کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگیاہے۔انہوں نے صوبائی اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر مشینریز کو متاثرہ مقام پرپہنچا کر دن رات کام کرکے سڑک بحال کرکے لوگوں کو مشکلات سے نکالاجائے۔چترال پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے ضلعی امیرجمعیت علماء اسلام (ف)مولاناعبدالرحمن،ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن،ضلعی نائب صدرممتازعالم دین قاری جمال عبدالناصر،وی سی ناظم گولین مفتی مطیع رحمن اوردیگر کے ہمراہ خطاب کرتے ایم پی اے مولاناہدایت الرحمن نے کہاکہ 108میگاواٹ کی پیدواری گنجائش کے بجلی گھر کی بندش سے ادارے کو روزانہ کے حساب سے کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے لیکن اس ادارے نے ابھی تک کوئی قدم اُٹھانے کی زحمت بھی گوارا نہیں کی اور نہ اس کام میں سنجیدہ اور مخلص دیکھائی دے رہا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ علاقے میں ابنوشی کے تمام منصوبے اور ابپاشی کی نہریں سیلاب برد ہونے کی وجہ سے پینے اور زراعت کاپانی ناپید ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔ اور اگر ابپاشی کا نظام بحال نہ ہو ا تو ان کی رہی سہی معیشت برباد ہوکر رہ جائے گی کیونکہ سوفیصد گھرانوں کا دارومدار زراعت پر ہے اور فصلوں، سبزیوں اور میوہ جات کے درختوں کے سوکھ جانے کی وجہ سے انہیں ناقابل تلافی نقصان لاحق ہوگا۔ایم پی اے نے کہاکہ گولین کے سڑکوں اورواٹرسپلائی کی بحالی کے حوالے سے وزیراعلیٰ،وزراء خیبرپختونخوا اورمتعلقہ محکموں سے رابطہ کیا مگرافسوس کی بات ہے کہ حکومت ابھی تک خاموش ہے۔انہوں نے کہاکہ انصاف کے نام پر ووٹ لینے والے حکومت عوام کوانصاف دینے میں مکمل طورپرناکام ہوچکاہے، اُنہوں نے کہا کہ اگرحکومت نے فوری طور پر بھاری مشینری سے گولین روڈ،بجلی گھراورواٹرسپلائیز پر کام شروع نہ کیاتوعوام سڑکوں پر نکل آئیں گے جن کی تمام ترذمہ داری ضلعی انتظامیہ،صوبائی ووفاقی حکومت پرعائدہوگی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جے یوآئی چترال اور قاری فیض اللہ چترالی کی طرف سے متاثرہ علاقے میں امدادی پیکیج تقسیم کی گئی ہے۔
جمعیت علماء اسلام (ف) کے ضلعی عہدداروں نے کہاکہ 25 جولائی کو یوم سیاہ اور پشاو میں ملین مارچ کا اعلان کر دیا گیاہے اور25 جولائی کو ملک گیر یوم سیاہ منایا جائیگا۔ 25 جولائی کو ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیگی۔اُنہوں نے  24جولائی دن دوبجے کوچترال سے ضلعی امیرکی قیادت میں پشاور جانے والی قافلہ پشاومیں تمام مسلمانان چترال  سےشرکت کی اپیل کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔