کشمیر بنے گا پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ کا چوتھا روز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)کشمیر بنے گا پاکستان ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنمنٹ جو کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر چترال سکاوٹس،چترال ہومز اورڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 26 اگست سے چترال سکاوٹس کے گراونڈ قشقار سپورٹس کمپلیکس میں جاری ہیں اس سلسلے میں جمعرات29اگست کو بھی چار میچز کھیلے گئے پہلا میچ دنین فٹ بال کلب اورراغ فٹ بال کلب کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں دنین کی ٹیم نے راغ کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دی، دوسرا میچ ہیڈ کوارٹر جغور اور سنگور کے فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں ہیڈ کوارٹر جغور نے دنین کے ٹیم کو پینلٹی ککس میں شکست دی،تیسرا میچ پولیس اور ڈنگریکاندہ کے درمیان کھیلا گیا اس میچ میں بھی پولیس کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ڈنگریکاندہ کے ٹیم کو پینلٹی کک میں شکست دی اور آج کا آخری میچ مغلاندہ اور ریشن کے فٹ بال ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے 1-1گول کیا اور آخر میں مغلاندہ کی ٹیم نے ریشن کو پینالٹی کک میں شکست دیدی۔پہلے راونڈ کے کل آخری 2 میچز کھیلے جائینگے پہلا میچ دروش اور اورغوچ کے ٹیموں کے درمیان اوردوسرامیچ چترال سکاوٹس اور گرم چشمہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔