یونیورسٹی آف چترال نے بی اے /بی ایس سی کے سالانہ امتحانات برائے 2020کیلئے داخلوں کا اعلان کردیا۔

(چترال ایکسپریس) کنٹرولرامتحانات یونیورسٹی آف چترال کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق جامعہ چترال نے بی اے /بی ایس سی کے امتحانات برائے سال 2020کیلئے داخلوں کا اعلان کردیاہے۔ شیڈول کے مطابق نارمل فیس کے ساتھ 20مارچ 2020تک داخلے لئے جاسکتے ہیں جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ یکم اپریل اور دوہری فیس کے ساتھ 15اپریل 2020تک داخلے لئے جاسکتے ہیں۔ دورِجدید کے تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ نظام کے تحت داخلے آن لائن ہی کئے جاسکتے ہیں۔ جس کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://admission.uoch.edu.pk/ پر سہولت میسر ہے۔ امیدوار اپنا ڈیٹا جب مکمل کرے گا تو خودکار نظام کے تحت فارم سامنے آئیگا۔جسکا پرنٹ نکالنے کے بعدمنظورشدہ بورڈسے انٹرمیڈیٹ پاس یا مساوی تعلیم کی ڈی ایم سی /سرٹیفیکٹ کی مصدقہ نقول، دو عدد مصدقہ تصاویر، قومی شناختی یا ڈومیسائل کی مصدقہ نقول اور اصل بینک رسید کے ساتھ یونیورسٹی کے شعبہٗ امتحانات کو ارسال کرناہوگا۔ داخلہ فیس خیبر بینک کے چیوپل دنین برانچ چترال اور دروش برانچ میں جمع کئے جاسکتے ہیں۔(درخواستیں تب ہی کنفرم کی جائیں گی جب فارم کی ہارڈکاپی درج بالا دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کو موصول ہوں گی بصورت دیگرآن لائن درخواست پرکوئی کاروائی نہیں گی اور وہ خودبخود منسوخ ہوجائے گی)۔ جبکہ ریگولرامیدواروں کے فارم متعلقہ کالجوں کوارسال کئے گئے ہیں جنہیں متعلقہ کالجوں کی وساطت سے ہی بھیجنالازمی ہے۔ ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی حالیہ پالیسی کے تحت بحیثیت پرائیویٹ امیدوار بی اے میں داخلہ لینے والوں کیلئے مائیگریشن سرٹیفیکٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔