تازہ ترین

اپر چترال سے کارونا کا ایک اور کیس پازیٹیو موصول، اپر اور لوئیر چترال میں مریضوں کی تعداد چھ ہوگئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال میں کارونا کا ایک اور کیس پازیٹیو آگیا ہے مریض غلام رسول ولد محمد نادر کا تعلق شاگرام تورکہو سے ہے۔ جس کی عمر 60 سال ہے۔اس کیس کے ساتھ اپر چترال میں دو جبکہ لوئر چترال میں کارونا کیسز کی تعداد چار ہیں۔چترال میں کل متاثرہ افراد کی تعداد چھ ہوگئی۔ مریض کو قرنطینہ سے ڈی ایچ کیو ہسپتال بونی منتقل کردیا گیا۔
ڈی سی آفس چترال کے مطابق لوئر چترال میں کل87 مشتبہ مریضوں میں سے4افراد کے ٹیسٹ پازیٹیو45افراد کے ٹیسٹ نگیٹیو جبکہ42افراد کے ٹیسٹوں کے نتائج کا انتظار ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى