تازہ ترین

کامرس کالج چترال کے ہاسٹل میں قائم قر نطینہ سنٹر میں رکھے گئے مسافر وں نے جمعرات کی شام ہڑتال شروع کردی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) کامرس کالج چترال کے ہاسٹل میں قائم قر نطینہ سنٹر میں رکھے گئے مسافر وں نے جمعرات کی شام ہڑتال شروع کردی اور نعرہ بازی کرتے ہوئے کھانے کے ڈسپوزبل ڈبے باہر پھینک دئے۔ ہڑتالیو ں کا کہنا تھا کہ اس ہاسٹل میں مقیم ایک شخص ثناء اللہ کا ٹیسٹ آ گیاہے جو کہ ان کے ساتھ رہ کر مشترکہ واش روم استعمال کرتا رہا ہے جبکہ ہاسٹل کے اندر گنجائش سے زیادہ افراد کو ٹھہرائے گئے ہیں۔ ان کا مطالبہ تھا کہ انہیں دوسرے مقام پر منتقل کیا جائے۔ اس ہاسٹل میں مقیم 53افراد میں سے 19 افراد نے یہاں 14کی بجائے 17دن گزار چکے ہیں لیکن انہیں فارع نہیں کیا جارہا۔ گرم چشمہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کا مطالبہ تھاکہ انہیں گرم چشمہ میں قائم قرنطینہ سنٹروں میں منتقل کیے جائں۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ اس سنٹر میں ایک مریض کی شناخت ہونے کے باوجود ہاسٹل میں مقیم سب افراد کا ٹیسٹ کے لئے سیمپل نہیں لئے گئے۔ ڈی سی لویر چترال نوید احمد نے کہا کہ اس سنٹر سے صرف ان کو فارغ کیا جائے گا جن کے ٹیسٹ کا نیگیٹو ریزلٹ آئے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى