
اسسٹنٹ کمشنراپرچترال محمد ریاض خان کے سربراہی میں پرائزریویو کمٹی کا اجلاس۔
اپر چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رمضان کے مبارک مہینے میں اشیائے خوردونوش،سبزی،پھل اور اور دوسرے روزمرہ کی استعمال کے ضروری اشیاء کے نرخ مقرر کرنے کے عرض سے اپرچترال بونی میں اسسٹنٹ کمشنراپر چترال محمد ریاض خان کے سربراہی میں
جملہ شراکت داروں کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان،تحصیلداررب نواز خان،اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولراپر چترال ظفر عالم،صدر تجار یونین محمد شفیع،جنر سکرٹری بازار ذاکر محمد زخمی اور اشیائے خوردونوش فراہم کرنے والے ڈیلرز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے آغاز میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے اور کرونا وائرس سے پریشان ِ حال لوگ اس وقت سب کے خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اس لیے تاجر برادری خصوصاً رمضان کے مہینے اپنے نفع جتنے کم کر سکتے ہیں
اس میں خیر ہی خیر ہے۔ اس کے بعد تجار یونین بونی اور ڈیلرز حضرات ایشائے خوردونوش کے اکثر چیزوں میں اپنے نفع بالکل صفر کرنے پر راضی ہوئے اس طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تجار برادری کے مشترکہ رضامندی پر نہایت موزون نرخ نامے مقرر کیے گئے جو موجودہ حالات میں اس سے موزون نرخ مقرر کرنا شاید ممکن نہ ہو۔اس موقع پر انتظامیہ نے سختی سے ہدایت کی کہ مقررہ نرخنامے پر ہرحال عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ اور کسی خلاف ورزی کرنے والے کے لیے کوئی نرمی نہیں کی جائیگی۔
اس موقع پررمضان المبارک کے مہینے میں دوکانداروں کو صوبائی حکومت کے طرف سے جو ٹائم شیڈول دی گئی ہے اس سے تاجروں کو آگاہ کیا گیاکہ مخصوص دوکاندار جن کو صوبائی حکومت کے15 اپریل 2020 کے حکمنامے میں لاک ڈاون سے استثنیٰ دی گئی ہے وہ صبح سے سہ پہر 4بجے تک دوکان کھول سکتے ہیں اس کے بعد بازار مکمل طور پر بند ہو گا۔ بعد میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج ایٹ بونی معظم خان بہ ہمراہ تحصیلدار رب نوازاور صدر تاجر یونین بونی محمد شفیع نے
بازارکا دورہ کیا اوردوکانداروں کو نئے ٹائیمنگ شیڈول سے آگاہ کیا اور جملہ دوکانداروں سے کہا گیا کہ حفاظتی اقدامات کے خاطرجو ہدایات دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کی جائے اس میں دوکاندار کے لیے ماسک کا استعمال،سینٹائزراورسماجی فاصلے سرِ فہرست ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔غفلت کے مرتکب تاجرکے دوکان سیل کر دی جائیگی۔
