تازہ ترین

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد  13 ہزار 201 ہوگئی ,272 افراد جان بحق، 2936 افراد نے کورونا کو شکست دے دی 

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہزار 201 ہوگئی جب کہ اب تک یہ وائرس 272 افراد کی جان لے چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں لوگوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس وائرس کا شکار افراد کی مصدقہ تعداد 13 ہزار 201 ہوگئی ہے تاہم اس میں سے 2936 افراد نے کورونا کو شکست دے دی ہے۔

کہاں کتنے مریض

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 5378  ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 4615، خیبرپختونخوا 1864، بلوچستان میں 722، اسلام آباد میں 245، گلگت بلتستان میں 318 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 59 ہوگئی ہے۔

ایک دن میں 15 افراد جاں بحق

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس نے ایک دن میں مزید 15 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد ملک میں اس وائرس کے ہاتھوں جہاں فانی سے کوچ کرنے والوں کی تعداد 272 ہوگئی ہے۔

اب تک سب سے زیادہ ہلاکتیں خیبرپختونخوا میں ہوئی ہیں جہاں کورونا سے 93 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 78، پنجاب میں 78، بلوچستان میں 10 جب کہ گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں 3،3 افراد اس مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔

معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کو ہر سوچ اور مکتبہ فکر کے افراد کا تعاون درکار ہے، موجودہ صورتحال میں امام، خطیب اور موذن کا بھی اہم کردار ہے، عوام کی نظریں مذہبی رہنماؤں اورعلما کی طرف ہیں، حکومت اور علما کے درمیان معاہدے پر عمل درآمد پر تحفظات ہیں۔

صحافی بھی کورونا کا شکار

آزاد کشمیر میں 2 صحافیوں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد سینٹرل پریس کلب مظفر آباد کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO