وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر شدید دکھ اور صدمہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے سی ای او ارشد ملک کراچی جارہے ہیں، ان سے رابطےمیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی فوری طور پر انکوائری شروع کی جائے گی۔

وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔