وزیراعلیٰ خیبر پختونخوامحمود خان کا کراچی میں طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے لاہور سے کراچی جانے والے پی ائی اے کے مسافر بردار طیارہ کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس افسوسناک واقعے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے عمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں صوبائی حکومت اور صوبے کے عوام غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلی نے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔