تازہ ترین

وزیراعلی کا پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ چترال کو سیلاب سے متاثرہ ادی گولین میں فوری طور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت۔

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ چترال کو سیلاب سے متاثرہ چترال کے وادی گولین میں فوری طور امدادکارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو متاثرہ علاقے میں ہونے والی نقصانات کی رپورٹ پیش کرنے اور سیلاب کے مزید ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے جبکہ مزید سیلاب کی صورت میں مقامی آبادی کو محفوظ بنانے کے لئے تمام ضروری تیاریاں جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO