نیشنل بینک آف پاکستان کا چترال مین برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)منگل کے روز نیشنل بینک آف پاکستان کا چترال مین برانچ میں اے ٹی ایم کی سہولت کا افتتاح ہوا جس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے مہمان خصوصی کے طور پر افتتاحی فیتہ کاٹ کر اور مشین سے کیش نکلواکر با ضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر بار ایسوسی ایشن کے صدر نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، چترال پریس کلب کے صدر ظہیر الدین نے بھی مہمانان اعزازکی حیثیت سے اے ٹی ایم مشین سے کیش نکال افتتاح میں حصہ لیا۔ اپنے خطاب میں سرتاج احمد خان نے بینک کے ڈسٹرکٹ منیجر بشیر جان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ چترال میں نیشنل بینک قدیم بینک ہے جس نے علاقے کی معاشی ترقی اور بزنس میں نمایاں خدمات انجامِ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں اس کی ذمہ داریوں میں مزیداضافہ ہوا ہے جس سے عہدہ برا ہونا چترال چیمبر آف کامرس کی خدمات حاضر ہیں۔ انہوں نے بینک کو عارضی عمارت سے مناسب اور مستقل بلڈنگ میں شفٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ، ظہیر الدین اور بشیر جان نے بھی آپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بشیر جان اور آپریشن منیجر الیاس احمد نے اے ٹی ایم سہولت کی فراہمی میں بینک کے ریجنل ایگزیکٹوز داؤد جان اور ظہیر اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔