چترال،بمبوریت کے گرمائی چراگاہ سے نامعلوم افراد کاتقریبا ًدو سو مال مویشیوں سمیت چرواہا اغوا

چترال (محکم الدین) کالاش ویلی بمبوریت کے گرمائی چراگاہ سے نامعلوم افراد نے تقریباً دو سو مال مویشیوں اور ایک شخص کو مبینہ طور پر اغوا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چار افراد کے مال مویشی گرمائی چراگاہ میں چر رہے تھے۔ کہ نامعلوم افراد نے انہیں ایک جگہ جمع کیا۔ اور لے گئے۔ اس دوران مبینہ طور پر چرواہے کو بھی پکڑ کر اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق چوری شدہ مال مویشیوں کی تعداد ایک سو پچاس ہے۔ اور کسی فرد کو اغوا نہیں کیا گیا ہے۔ اور یہ واقعہ پیر کے روز کافی لیٹ ٹائم پر واقع ہوا۔

اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ کہ اغوا کار مقامی ہیں یا کسی اور ملک سے تعلق رکھتے ہیں۔ چترال میں گرمیوں کے موسم میں جب مال مویشی گرمائی چراگاہوں میں ہوتے ہیں تو اکثر اوقات مال مویشیوں کی چوری اور اغوا کی وارداتیں ہوتی ہیں۔ چار سال پہلے آٹھ جولائی کے دن سینکڑوں مال مویشیاں چوری کی گئیں اور کالاش قبیلے سے تعلق رکھنے والے دو چرواہوں کو پہلے اغوا اور پھرقتل کیاگیا تھا۔ حالیہ اغواکاروں کی گرفتاری کیلئے اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔