فلاح انسانیت تنظیم اویر کا اجلاس،ڈی پی او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی،ایس پی انوسٹیگیشن خالد خان سمیت پولیس افیسرز کو خراج تحسین

اپرچترال(چترال ایکسپریس)فلاح انسانیت تنظیم بروم اویر کا اجلاس زیر صدارت نورشاہی الدین لال باغ بروم اویر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں تنظیم کے صدر زار احمد خان اور تمام ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخواہ پولیس خصوصاً ڈی پی او اپر چترال ذولفقار احمد تنولی،ایس پی انوسٹیگیشن چترال خالد خان،ایس ڈی پی او موڑکہو ستار خان،ایس ایچ او اویر نبی خان اور تھانیدار نورشاہدین کو نچھاغ اویر کے ناخوشگوار واقعے کے ملزمان کا سراغ لگانے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا ہ پولیس ایک بہترین پروفیشنل پولیس ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔

اجلاس میں تنظیم کے صدر اور کیبنٹ ممبران نے نور شاہدین لال اور شہزادہ زہیب الملک کو تنظیم کا حصہ بننے پر مبار ک باد پیش کی اور کہا کہ بہترین صلاحیتوں کے لوگ علاقے کی ترقی میں بہترین کردار ادا کرینگے۔

زر الذهاب إلى الأعلى