تازہ ترین

ضلعی انتظامیہ کااپر چترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں ایک اہم میٹنگ زیر صدارت محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال منعقد ہوا۔ اس میٹنگ میں محمد ریاض خان اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے دیگر افیسران، ایڈیشنل ڈی،ایچ،او اپر چترال، ایس،ایچ،او تھانہ بونی اور بازار یونین بونی کے صدر و سیکرٹری نے شرکت کیں۔ میٹنگ بلانے کا مقصد کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔ میٹنگ میں فیصلے کیے گئے۔کہ مختلف ضلعوں سے چترال آنے والے تمام سیاحوں کا ٹیسٹ کروایا جائے گا اس ضمن میں تمام چیک پوسٹ کو مراسلہ بھیج دیا جائے گا تاکہ کوئی بھی باہر سے آنے والا شخص بے غیر ٹیسٹ کے ضلع میں داخل نہ ہوں۔اپر چترال کے تمام بازار بشمول بونی، موڑکہو، تورکہو اور مستوج کے تمام کاروباری حضرات رضاکارانہ طور پر اپنا ٹیسٹ کروائیں گے۔ آغاز بونی بازار سے ہوگا اور روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 دکاندار اپنا ٹیسٹ کروانے کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بونی جائیں گے جہاں موجود عالمی ادارہ صحت کا نمائندہ ان کے خون کا نمونہ لیکر باضابطہ ٹیسٹ کے لئے پشاور بھیج دے گا۔ بازار میں داخل ہونے والا ہر بندہ ماسک پہنے کا پابند ہوگا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے تمام سٹیک ہولڈرز کو اس ضمن میں کلیدی کردار ادا کرنے کے حوالے سے احکامات صادر کیے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO