
یونیورسٹی اف چترال سیشن 2020 بی ایس کی پہلی میرٹ لسٹ جاری، تمام طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل کا انتظام
چترال(چترال ایکسپریس)یونیورسٹی آف چترال کی طرف سے اُن تمام طالبعلموں کو جنہوں نے جامعہ چترال میں بی ایس پروگرام میں داخلے کیلئے فارمز جمع کئے ہیں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ 4 ستمبر کو جامعہ چترال نے پہلی میرٹ لسٹ جاری کی ہے۔ جو کہ جامعہ کے ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے۔https://uoch.edu.pk/
جبکہ انٹرویو 8 ستمبر 2020 بوقت 9 بجے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں منعقد کئے جائیں گے۔ جبکہ داخلہ فیس بھی اسی دن یونیورسٹی میں موجود بینک کاونٹر پر جمع کرائی جاسکتی ہے۔
یونیورسٹی اف چترال نے تمام طالبات کے لیے گرلز ہاسٹل کا انتظام بھی کیا ہے۔ اس لیے وہ طالبات جو ہاسٹل میں داخلے کے خواہش مند ہوں وہ پرووسٹ افس سے ہاسٹل داخلہ فارم بھی حاصل کریں۔
نوٹ: کرونا وباء کے پیش نظر انٹرویو کیلئے آتے ہوئے طلبا اور والدین فیز ماسک ضرور استعمال کریں۔اور حکومت کے جاری کردہ سوشل ڈیسٹینسنگ پالیسی کا خیال رکھیں۔
مزید معلومات کے فون نمبر 415006 پر رابطہ کریں۔
