تازہ ترین

پرویز لال پرلگائے ہوئے3ایم پی او کوجلد ازجلد ختم کی جائے۔فیصل کریم خان کنڈی کا صوبائی حکومت سے مطالبہ

پشاور(چترال ایکسپریس)پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم خان کنڈی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے سیلاب زدہ علاقوں میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تحصیل علاقہ مستوج اپرچترال میں پاکستان پیپلز پارٹی سیکرٹری انفارمیشن پرویز لال کی جانب سے حقائق بتانے پر وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو کہا ہے کہ پرویز احمدلال کے اوپر 3 ایم پی او کا دفعہ لگاکر ڈیرہ اسماعیل خان جیل بھیجنے کا حکم دیا جس پر ڈی سی اپرچترال نے پرویز احمدلال کا 3ایم پی او لیٹر جاری کردیا۔ فیصل کریم خان کنڈی نے کہا پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی اس کے خلاف اسمبلی میں توجہ دلاو نوٹس جمع کراینگے۔اُنہوں نے کہا خیبر پختو نخواہ کے وزیر اعلی اس وقت صوبہ چلانے میں مکمل ناکام ہیں موصوف پریشر کاشکار ہے حقائق بیان کرنے اور انہیں دکھانے والوں پر بے بنیاد مقدمات درج کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے پشاور کے مختلف اضلاع میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے نمائندگان پر بھی 3 ایم پی او کے تحت مقدمات بناکر آزادی صحافت پر بھی حملہ کرچکا ہے فیصل کریم خان کنڈی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت پریشانی اور تذبذب کا شکار ہے۔اُنہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرویز لال پرلگائے ہوئے3ایم پی او جلد ازجلد ختم کی جائے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
مزید دیکھائیں

متعلقہ مواد

إغلاق