ڈی ایف سی لویر چترال فضل باری نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہزاد خان کے ساتھ سبزی منڈی کا خصوصی معائنہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا کے حکم پرڈی ایف سی لویر چترال فضل باری نے اتوار کےروز اسسٹنٹ کمشنر ریونیو شہزاد خان کے ساتھ سبزی منڈی کا خصوصی معائنہ کیا اور سبزیوں اور پھلوں کی نیلامی کے عمل کا مشاہدہ کیا اور ان کی قیمتیں مقرر کردی۔ انہوں نے بعدازاں مارکیٹ میں چینی، آ ٹا اور دوسرے اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیاا ور کہیں بھی ان اشیاء کی ذخیرہ اندوزی اور مقررہ قیمتوں سے ذیادہ نرخوں پر فروخت کرنے کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنے اور انہیں قانون کے کٹہرے پر لانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔