تازہ ترین

سوشل ایمپکٹ اورمحکمہ امورنوجوانان حکومت خیبر پختونخوا کی معاونت سے چترال میں تربیتی پروگرام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایس) سوشل ایمپکٹ اورمحکمہ امورنوجوانان حکومت خیبرپختونخوا کی معاونت سے سیاحت کے شعبے میں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے کاروبارمواقعوں پردوروزہ تربیتی پروگرام چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں چترال یونیورسٹی اور مقامی پوسٹ گریجویٹ کالجوں کے طلباء وطالبات نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں سوشل ایمپکٹ کے حفیظ خان نے کہاکہ محکمہ کھیل، سیاحت، امورنوجوانان اورثقافت کا اولین مقصد نوجوانوں کے لئے ٹیکنالوجی کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیداکرنا ہے اوراس کے ساتھ نئے سیاحتی مقامات کی نشاندہی، نیشنل پارکس کی تحفظ، ایکوٹورزم کی اہمیت اور ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ چترال قدرتی حسن سے مالامال ضلع ہے جہاں ایسے سیاحتی مقامات موجود ہیں جوکہ اب تک سیاحوں کی نظر وں سے اوجھل ہیں جن کوپروموٹ کرنے سے یہاں نوجوانوں کو روزگارکے کئی مواقع پیدا ہوں گے۔ پروگرام کے پہلے روز پائیدار سیاحت کی ترقی اور اس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال پر تربیتی سیشن دئیے گئے جن میں شرکاء نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ تربیتی پروگرام کے دوسرے روز ایڈیشنل ڈی سی چترال عبدالولی خان مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شہزادہ سراج الملک اور ٹورزم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے دوسرے دانشور شریک ہوں گے۔


اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق