تازہ ترین

کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع کردیا گیا۔مشیر برائے اقیلیتی اموروزیرزادہ

 پشاور(چترال ایکسپریس)جنت نظیر چترال کی پہچان اور دنیا میں اپنے لباس اور ثقافت کی وجہ سے شہرت رکھنے والے کیلاش قبیلے میں شادی کو قانونی حیثیت دینے پر کام شروع کر دیا گیا۔

کیلاش قبیلے کے74 قاضیوں کی مشاورت سے پہلی بار کیلاشہ میرج ایکٹ کے لئے ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی گئی، دسمبر کے دوسرے ہفتے تک مکمل کر لیا جائیگا۔ دو ہزار خاندانوں پر مشتمل دنیا کے قدیم قبیلے میں کیلاشہ میرج ایکٹ کے نفاذ سے کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شادی، جہیز، طلاق اور وارثت میں حقوق کو قانونی تحفظ مل جائے گا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اقیلیتی اموروزیرزادہ نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہندو میرج ایکٹ، کرسچئن میرج، مسلمانوں کی شادی اور طلاق وغیرہ کے قوانین موجود ہیں، اب کیلاش کمیونٹی کے حقوق کو بھی قانونی شکل دی جائے گی۔ کیلاش کی آبادی 4 ہزار کے قریب ہے جن میں 46 فیصد خواتین اور 54 فیصد مرد ہیں

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO