تازہ ترین

اپر چترال ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری۔ خلاف ورزی کرنے والوں پرجرمانہ عائد ۔

 اپر چترال (ذاکر محمد زخمی) شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایات پر ثقلین سلیم اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپر چترال کے مختلف کاروباری اور عوامی مقامات کا دورہ کیا۔ بار بار سمجھانے اور ہدایات کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانداروں پر جرمانہ لگایا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اُنہیں اگاہ کیا کہ آیندہ مذید غفلت اور لاپرواہی کی صورت میں ان کے کاروباری مراکز سیل کردیے جائیں گے۔ انہوں نے قصاب خانوں اور مرغ فروشوں کا بھی دورہ کیا اور گوشت اور مرغی کا ریٹ کے ساتھ ساتھ وزن بھی چیک کیا۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى