
تازہ ترین
وزیراعلی محمود خان کا ضلع مہمند میں سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پرفائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت
پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند میں سرحد پار سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں فوجی جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔
