اے سی مستوج شاہ عدنان کا علاقہ تورکہو میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے حوالے سے شکایات کا ازالہ کرنے کے لئے دورہ

اپرچترال(چترال ایکسپریس)عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے علاقہ تورکہو کا دورہ کیا۔ دورے کامقصد عوام الناس کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے زریعے علاقے میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کے حوالے شکایات کا ازالہ تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کاروباری مقامات کا دورہ کیا اور اشیاء خوردنوش کے نرخنامے چیک کئے۔ کاروباری حضرات کوگرانفروشی کے ساتھ ساتھ غیر معیاری اشیاء خوردنوش کی خرید وفروخت سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ مذید برآں انہوں نے کورونا وائرس سے متعلق جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔