وزیراعلی محمود خان کاشمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ اسپین وام میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہدائکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور قوم ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔دریں اثناؤزیر اعلی نے ٹریفک حادثے میں رسالپور کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کے جان بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیر اعلی نے واقعے میں جان بحق ہونے والوں کی معفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔