تازہ ترین

وزیر اعلی محمود خان کا کورونا سے متاثرہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے چارج نرس راج بی بی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار، لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے متاثرہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے چارج نرس راج بی بی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کورونا مریضوں کی جانیں بچانے کے لئے نرسوں کی خدمات قابل تحسین ہیں جو دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، صوبائی حکومت نرسوں سمیت دیگر طبی عملے کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ دریں اثناؤزیر اعلی نے مردان سے تعلق رکھنے والے سنئیر صحافی یوسف خان مایار کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى