تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار 

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور پوری قوم ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO