وزیراعلیٰ محمود خان سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری کی وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری نے جمعہ کے روز وزیراعلیٰ ہاو¿س پشاور میں ملاقات کی اور صوبے میں سرکاری جامعات سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات کامران بنگش اور سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محمد داو¿د کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں صوبے میں سرکاری جامعات میں تعلیم اور تحقیق کے معیار کو بہتر بنانے اور اسے جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے سلسلے میں مختلف معاملات زیر بحث آئے۔ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیراعلیٰ کو سرکاری جامعات میں درس و تدریس اور تحقیق کے معیار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی منصوبہ بندی اور اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ سرکاری جامعات کے جملہ امور کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کی ذمہ داریوں اور کردار کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کے بعد اتفاق کیا گیا کہ اس سلسلے میں صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن کے درمیان بہتر کوآرڈینیشن کو فروغ دیا جائیگا اور اس مقصد کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں صوبائی حکومت کی بھر پور اور مو¿ثر نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم کمیشن کے اجلاس میں خود شرکت کریں گے جبکہ صوبائی حکومت ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حوالے سے اپنی تجاویز اور سفارشات مشترکہ مفادات کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کرے گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو صوبائی حکومت کا ترجیحی شعبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اعلیٰ تعلیمی شعبے کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی تجدید کاری اور تشکیل نو کے علاوہ سرکاری جامعات کے جملہ معاملات کو بہتر بنانے اور انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے پر کام کر رہی ہے۔ انہو ں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن پر زور دیا کہ وہ بھی جامعات کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کرے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے متعدد سرکاری کالجوں میں بی ایس پروگرام شروع کرچکی ہے اور اس کو مزید توسیع دینے پر کام کر رہی ہے جس کے لئے صوبائی حکومت کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے معاونت کی ضرورت ہے۔ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ یہ قومی ادارہ نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور اس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے مزید مو¿ثر کردار ادا کرے گا۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ ادارہ صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے اور سرکاری جامعات کے مسائل کو حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کام کرے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔