این ٹی ایس اساتذہ بھرتی میں بےقاعدگیوں کے خلاف  جماعت اسلامی یوتھ لوئر چترال جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کا اجلاس

چترال(چترال ایکسپریس)اساتذہ بھرتی NTS میں بےقاعدگیوں کے خلاف  منگل 26 جنوری کو جماعت اسلامی یوتھ لوئر چترال کے جہانزیب احمد اور جماعت اسلامی یوتھ اپر چترال کے صدر اشفاق احمد کی صدارت میں دفتر جماعت اسلامی ضلع چترال لوئر میں جے آئی یوتھ کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالیہ اساتذہ NTS ٹیسٹ پیٹرن میں ناانصافی پیپر آؤٹ اور بے ضابطگیوں کے آڑ میں مستحق اور میرٹ پر آنے والے نوجوانوں کو ان کے حق سے محروم رکھنے کی سازش کو کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی ہر فورم پے اس کے خلاف آواز اٹھایا جائے گا اور اپر چترال کے لئے ضلع اپر چترال میں امتحانی سینٹر قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، اور حکام بالا سے بار بار مقابلے کے امتحانات جو کہ مختلف ایجنسیوں کے ذریعے کیا جاتا ہے ان میں آئندہ کے لئے اس طرح کی غلطیوں کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ شفاف طریقے سے اہل اور قابل نوجوانوں کو ان کاحق مل سکے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔