تازہ ترین

وزیراعلیٰ محمود خان کا سابق ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان جمعہ کے روز سابق ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم کی رہائش گاہ پر گئے جہاں اُنہوںنے ارباب عاصم کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ۔ وہ کچھ دیر غمزدہ خاندان کے ساتھ رہے اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل کی دُعا کی ۔
دریں اثناءوزیراعلیٰ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال پشاور بھی گئے جہاں اُنہوں نے صوبائی وزیر محب اﷲ کے بھائی کی عیادت کی اور اُن کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO