رہنما پی ٹی آئی تقدیرہ رضاخیل اور یوتھ صدر اپر چترال محمد ہارون کے قیادت میں پی ٹی آئی کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کا وزیر داخلہ شیخ رشید سے اہم ملاقات۔

اسلام آباد(چترال ایکسپریس)رہنما پاکستان تحریک انصاف تقدیرہ رضاخیل اور یوتھ صدر اپر چترال محمد ہارون کے قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں پر مشتمل وفد کا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد خان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ملاقات میں اپر چترال کے عوام کو درپیش اہم مسائل سے وزیر داخلہ کو آگاہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کیا۔ جس میں
1۔ اپر چترال کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بونی میں فل فلیچ نادرا سنٹر کی منظوری۔2۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اپر چترال بونی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری۔3۔ اپر چترال کے تحصیل موڑکہو/ تورکہو کے لیے شاگرام کے مقام پر نادرا سینٹر کے قیام کی منظوری۔
4۔ اپر چترال تحصیل مستوج تک کے مقام پر نادرا سینٹر کے قیام کی منظوری شامل ہے۔
وفد نے سنٹروں کی منظوری دینے پر عوام اپر چترال کی طرف سے وزیرداخلہ شیخ رشید کا شکریہ ادا کیا۔
وفد میں پاکستان تحریک انصاف اپر چترال تحصیل مستوج کے سیکرٹری جنرل دیدار ولی میر۔ یوتھ ونگ پی ٹی آئی اپر چترال کے ابوبکر چترالی، پی ایچ ڈی اسکالر اخترام الحق، اور شمس والی میر شامل تھے.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔