تازہ ترین

یونین کونسل کوشٹ کے عوام نے کوشٹ میں جیپ ایبل پل کی مخدوش حالت کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اس خدشے کا اظہار

چترال (چترال ایکسپریس) یونین کونسل کوشٹ کے عوام نے کوشٹ میں جیپ ایبل پل کی مخدوش حالت کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اس خدشے کا اظہارکیا ہے کہ پانچ سال پہلے اس پل پر رونما ہونے والے واقعے کا اعادہ ہوسکتا ہے جس میں تین قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے۔ جماعت اسلامی کوشٹ یونین کونسل کے امیر عبداللہ جان فریادی نے بدھ کے روز جاری شدہ ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ اس پل پر کوشٹ کے علاوہ موڑکھو، اویر اور تریچ یونین کونسلوں سے آنے والے گاڑیوں کی بھاری تعداد ہر روز گزرنے کی وجہ سے اس کی حالت مخدوش ہوتی جارہی ہے جبکہ محکمہ کی طرف سے اس کی تعمیر کے بعد سے اب تک مرمت کا کوئی کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ اس پل کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے کوشٹ کے عوام کو خصوصاً اور موڑکھو سے تریچ تک کے عوام کو عمومی طور پر آمدورفت کا سخت مسئلہ درپیش ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کوئی حادثہ پیش ہونے اور جانوں کا ضیاع ہونے کی تمام ذمہ داری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر بھی تشویش کا اظہارکیاکہ ضلعے کے دوسرے علاقوں موژگول، پھوکیڑ میں آرسی سی پل پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہیں لیکن کوشٹ میں زیر تعمیر پل مسجد مہابت بن کر رہ گئی ہے جوکہ تیار ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے جس کی تکمیل کے بعد اس یونین کونسل کا دوسرے علاقوں سے رابطہ کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہوجائے گا۔ جب اس بارے میں سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن اپر چترال کے ایگزیکٹیو انجینئر عماد سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ کوشٹ پل کی مرمت کا کام AM&Rمیں شامل کیا گیا ہے جس پر ٹھیکہ دار اگلے ہفتے تک کام شروع کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پل کی کمزور حالت کے پیش نظر انہوں نے پل سے لوڈکردہ اور بھاری گاڑیوں کے گزارنے پر پابندی عائد کردی ہے لیکن عوام کی طرف سے تعاون حاصل نہیں ہورہا ہے۔ زیر تعمیر آر سی سی پل کی تکمیل کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ موسم سرما میں سیمنٹ کنکریٹ کا کام ممکن نہیں ہے اس لئے اگلے ماہ تک اس پر کام شروع کیا جائے گاجوکہ آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپر چترال کے دیگر علاقوں موڑکھو، تورکھو، مستوج اور یارخون میں تعمیراتی کاموں کا آغاز مارچ کے ماہ میں کیا جائے گا۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔