تازہ ترین

چترال کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں پہلے نمبر پر رکھا جائے ۔۔عوامی حلقوں کا مطالبہ

چترال ( محکم الدین ) چترال کے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے ۔ کہ حکومت کی طرف سے حسب معمول ماہ رمضان میں آٹا، چینی ، گھی وغیرہ اشیاء میں سبسڈی دینے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رمضان سے پہلے مذکورہ اشیاء خوردونوش فراہم کئے جا یئں۔ تاکہ لوگ بروقت ماہ رمضان کیلئے خریداری کر سکیں ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مختلف افراد نے اس امر کا اظہار کیا ۔ کہ حکومت ہر سال ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اشیاء خوردونوش میں سبسڈی دینے کا اعلان کرتی ہے ۔ لیکن چترال کے یوٹیلٹی سٹورز کو انتہائی کم مقدار میں یہ اشیاء فراہم کی جاتی ہیں ۔ جس سے ایک فیصد لوگ بھی استفادہ حاصل نہیں کر پاتے ۔ جبکہ حکومت کی طرف سے بار بار یہ دعوی کیا جاتا ہے ۔ کہ عوام کو سبسڈی دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ چترال کے لوگ ہوشربا مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے سبب انتہائی مشکل حالات سے دوچار ہیں ۔ اس لئے ترجیحی بنیادوں پر سبسڈائزڈ اشیا ء آٹا چینی گھی وغیرہ چترال کے یوٹیلٹی سٹورز کو فراہم کئے جانے چاہیئں۔ انہوں نے کہا ۔ کہ عوام کی قوت خرید جواب دے چکی ہے ۔ کم وسائل والے اور سفید پوش لوگ اپنے مکانات تک بیچنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اس لئےچترال کو سبسڈائزڈ اشیاء کی فراہمی میں پہلے نمبر پر رکھا جائے ۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا ۔ کہ یوٹیلٹی سٹورز میں بعض اشیاء صارف کی مرضی کے خلاف خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے ۔ جو کہ زیادتی ہے، اور یہ سلسلہ بند کیا جائے ۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
Best Wordpress Adblock Detecting Plugin | CHP Adblock

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔