سارک چیمبرنائب صدر حاجی غلام علی سے افغان کمرشل اتاشی محمدفواد ارش کی ملاقات

ملاقات میں پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ میں مشکلات کے خاتمے اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زور

پشاور(چترال ایکسپریس) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈانڈسٹری ریجنل آفس پشاورمیں سارک چیمبرنائب صدر حاجی غلام علی سے افغان کمرشل اتاشی محمدفواد ارش نے ملاقات کی، ملاقات میں پاک افغان باہمی تجارت کے فروغ میں مشکلات کے خاتمے اور تجارت بڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے پاک افغان صنعتی نمائش جلد منعقد کرنے کے حوالہ سے تفصیلی غور ہوا۔ پاک افغان صنعتی نمائش سے دونوں برادر ممالک کے بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور دونوں ممالک کے مصنوعات سے بزنس کمیونٹی اور عوام کو مستفید کرنے میں مد د مل جائے گی۔ملاقات میں یہ بات بھی زیرغور لائی پاک افغان دوطرفہ باہمی تجارت میں کافی مشکلات کم ہوئی اور کوشش کرینگے کہ باقی رکاوٹیں بھی ختم کیا جاسکے، اس سلسلے میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کا اعلیٰ سطحی وفد جلد افغانستان کا دورہ کرینگے۔سارک چیمبرنائب صدر حاجی غلام علی اور ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کوآر ڈینیٹر سرتاج احمد خان نے افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش کو فیڈریشن آفس میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہ سارک چیمبرکا افغانستان بھی اہم رکن ہے اور بحثیت نائب صدر پاک افغان دوبرادر اسلامی ملکوں کے ثقافت ایک ہونے کے ساتھ ہمسایہ ملک بھی ہے اور اسی وجہ سے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو قریب لانے میں سارک چیمبر پاکستان کی جانب سے بحیثت نائب صدر اپنا بھرپور رول ادا کرینگے۔ اس موقع پر افغان کمرشل اتاشی محمد فواد ارش نے سارک کے نائب صدر حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے ہمیشہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی تجارت کے فروغ کے لئے اقدامات کئے ہے، اس پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت بڑھانا نیک شگون ہے بلکہ بزنس کمیونٹی کے لئے اچھا اقدام ہے کہ ایک دوسرے کے تجربات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے اور پاک افغان ایک دوسرے کے لئے بہت بڑی مارکیٹ ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔