تازہ ترین

وزیراعلی محمود خان ضلع ٹانک کے علاقہ نصران میں کھلونا بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار

دتہ خیل میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پربھی لواحقین سے تعزیت

پشاور(چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع ٹانک کے علاقہ نصران میں کھلونا بم دھماکے میں ایک ہی خاندان کے تین بچوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پوری صوبائی حکومت متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دو جوانوں کی شہادت پربھی لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحومین کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

زر الذهاب إلى الأعلى
Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

We have detected that you are using extensions to block ads. Please support us by disabling these ads blocker.

Powered By
100% Free SEO Tools - Tool Kits PRO

اشتہارات بند کیوں ہیں؟۔

براہِ کرم ہمارے پلیٹ فارم کو سپورٹ کرنے کے لیے اشتہارات کو روکنے والی ایپ بند کر دیں۔ آپ کی معاونت ہمارے لیے اہم ہے۔